ممبئی کی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں کنگنا رناوت کو طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی کی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں کنگنا رناوت کو طلب کرلیا
ممبئی کی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں کنگنا رناوت کو طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور شاعر ، ادیب ، مصنف اور موسیقار جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرادیاجس پر ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں اپنے گھر بلا کر دھمکی دی کہ وہ ہریتھک روشن سے متعلق اپنے مبینہ تعلقات پر بیان بازی مت کریں۔

ممبئی کی مقامی عدالت نے  پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے آج عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت  کی جانب سے کنگنا رناوت کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں اداکارہ کو یکم مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل اسکینڈلز کی زد میں رہتی ہیں تاہم اس کے باوجود وہ دوسروں پر الزامات اور بے سروپا بیانات سے باز نہیں آتیں ، جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیریئر سے متعلق دلچسپ حقائق کا انکشاف کردیا

Related Posts