حساس اداروں پر الزام تراشی، جسٹس شوکت ایکسپوزڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice Shaukat Exposed became a top trend on Twitter

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں حساس اداروں پر الزامات عائد کرکے ثبوت پیش کرنے سے انکار کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو نشانے پر رکھ لیا،جسٹس شوکت ایکسپوزڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چند روز قبل عہدے پر بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حساس ادارے پر سنگین الزامات عائد کئے تھے تاہم حکومت نے شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔

سپریم کورٹ کہنا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور عہدے کو نہیں سمجھا اورعدلیہ سے متعلق عوامی فورم پر گفتگو کرکے ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور اور ایک ریاستی ادارے کے وقار کی دھجیاں اڑائیں۔

سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے آئی ایس آئی پر الزامات کے ثبوت پیش نہ کرنے کے عذر پر سوشل میڈیا صارفین میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے جسٹس شوکت ایکسپوزڈ کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ چلا دیا ہے جوٹاپ 5  میں آگیا ہے۔

 

Related Posts