جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم اور سیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice-Qazi-Faez-Isa-3

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی نامور سیاسی شخصیات پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام عائد کردیا۔

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواست پر جمع کروائے گئے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےاپنے جواب الجواب میں کہا ہے کہ حکومت نے میری فیملی کی مخبری کے لیے برطانیہ میں نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق برطانیہ کی جائیدادیں اہلیہ اور بچوں نے اپنی نام پر خریدی، اہلیہ اور بچوں نے برطانیہ کی جائیداد کو آف شور کمپنیوں کے ذریعے کبھی نہیں چھپایا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے خود اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثہ ظاہر نہیں کیے، پاکستان میں موجود دیگر کئی معروف شخصیات نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی جائیداد کو چھپاپاجبکہ سپریم کورٹ توہین عدالت مقدمہ میں سابق وزیر اعظم کو سزا دے چکی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں تحریری فیصلہ دینے پر میری ذات پر الزامات لگائے گئے ، پہلا ریفرنس دائر ہونے سے 2 ماہ قبل پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ) جج بننے کے اہل نہیں ۔

جواب کے مطابق فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی تیاری سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لا علم نہیں جب کہ اثاثہ ریکوری یونٹ قانونی باڈی نہیں،یہ ہمارے آئین، بزنس قوانین، پارلیمنٹ کے کسی ایکٹ یا کسی آرڈیننس میں شامل نہیں۔

Related Posts