جنید صفدر نے سیاست میں انٹری کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر نے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہ تو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں  اور نہ ہی سیاست میں فعال حصہ لینے کا خواہش مند ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر اپنی اہلیہ عائشہ جنید کے ہمراہ جمعرات کی شب لندن سے لاہور پہنچے۔ ان کی آمد کے فوراً بعد مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ جنید صفدر نے اپنی والدہ مریم نواز کی مدد کرنے کیلئے اپنے آبائی ملک پاکستان میں مستقل طور پر آباد ہونے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ بعد میں انہیں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ مل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کیخلاف جعلی خبریں پھیلانے والے مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے

تاہم سیاست میں انٹری کی خبر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جنید صفدر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستانی سیاست میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں صرف اپنی والدہ اور خاندان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پاکستان منتقل ہوا ہوں۔ میں اپنی والدہ کے کام اور خاندانی معاملات میں ان کی مدد کروں گا لیکن سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔

دریں اثنا، جنید صفدر نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ مسلم لیگ (ن)  کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گی، اور صرف سیاسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گی۔

Related Posts