کورونا وائرس: جیکی چین سمیت مختلف فنکاروں کا وہان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: جیکی چین سمیت مختلف فنکاروں کا وہان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
کورونا وائرس: جیکی چین سمیت مختلف فنکاروں کا وہان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چینی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کے اقدامات بھی اٹھانے لگی، جیکی چین سمیت مختلف فنکاروں نے وہان شہر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چینی وزارتِ خارجہ کے شعبۂ اطلاعات کے ڈی جی لی جان ژاؤ نے چینی فنکار چیکی چین، ایلن ٹین، وانگ چو لیم اور سائمن یام کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ اور چین سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے وہان شہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

فنکاروں کے نام بتاتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان لی جان ژاؤ نے عوام سے پوچھا کہ کیا آپ نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں؟ ان میں سے کس فنکار کی فلمیں آپ کو سب سے زیادہ پسند ہیں؟ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی ادارۂ صحت  نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صوبے ہوبائی  میں وائرس کے خلاف چینی اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے وبائی امراض کے خلاف کام کرنے والے گلوبل مرکز سربراہ سلوئی برائینڈ نے کہا کہ چین کی صورتحال ہماری نظر میں ہے، تاہم کورونا کو بین الاقوامی وبا قرار دینا درست نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: چینی حکومت کے اقدامات پر عالمی ادارۂ صحت کی تعریف

Related Posts