سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

it is important to take full care of cleanliness in the city in fulfilling the Sunnat e Ibraheemi:Murtaza Wahab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں شہر میں صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کا دورہ کرتے ہوئے افسران کو عید کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے شہر کے دورے کے موقع پر دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے عیدالاضحی سے پہلے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دونوں اضلاع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کورنگی سمیت کراچی کے تمام اضلاع میں اپنے فنڈز استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی کام کروا رہی ہے اور آپ کے سامنے ضلع کورنگی میں ہونے والے آٹھ ہزار روڈ، بارہ ہزار روڈ ہے، ڈھائی نمبر برج، 5 نمبر برج، فشرمین راؤنڈ اباؤٹ موجود ہیں جو کہ سندھ حکومت نے تعمیر کروائے ہیں۔

مزید پڑھیں:این سی او سی کا ملک بھر میں عیدالاضحی کے دن ویکسین سینٹرز بند رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بڑی ترقیاتی اسکمیز صوبائی حکومت کروا رہی ہے اور چھوٹی اسکیمز ڈی ایم سیز کے ذریعے مکمل کروائے جارہی ہیں اور پچھلے آٹھ نو ماہ میں کے ایم سے کے اندر اچھا کام ہوا ہے اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پارکس کے میکانزم کو ڈی سی اور ڈی ایم سی نے جس طرح سیوریج کے پانی کو استعمال کرنے کا طریقہ کار وضع کیا وہ پورے شہر کے بلدیاتی اداروں کو اپنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز لوکل سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی کریں اور پارکس اور دیگر کمیونٹی سروس میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں کیونکہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Posts