این سی او سی کا ملک بھر میں عیدالاضحی کے دن ویکسین سینٹرز بند رکھنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 39 lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں 500 آکسیجن سلنڈرز اور 30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے ،ملک بھر میں صرف عید الاضحی کے دن ویکسین سینٹرز بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں عید الاضحی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد، کراچی اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلائوکا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کئے جانے والے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے 500 آکسیجن سلنڈرز اور 30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ہم کورونا کے اثرات کم کرنے کیلئے برطانیہ سے بہترین سبق حاصل کرسکتے ہیں۔اسدعمر

اعلامیہ کے مطابق فورم کو ویکسی نیشن کی استعداد بڑھانے پربریفنگ دی گئی،اس وقت ملک میں روزانہ ساڑھے پانچ لاکھ ویکسینز لگائی جا رہی ہیں ، ملک بھر میں صرف عید الاضحی کے دن ویکسین سینٹرز بند رہیں گے ۔

بیرون ملک جانے والے افراد اور طلبا کیلئے موڈرنا ویکسین کی وافرمقدار ویکسی نیشن سینٹرز کو مہیا کر دی گئی ہے، عید کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصو ص ایس او پیز پر عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیاگیا، اس ضمن میں تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پہ عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

Related Posts