اسرائیل نے غزہ کی تباہی کیلئے 2جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: الجزیرہ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی تباہی کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کر لیا ہے جس کا وزن 27 ہزار ٹن کے لگ بھگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی نمائندۂ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز کا غزہ جنگ پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں 32 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم 12 ہزار فلسطینی غزہ پر بمباری سے تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کی کوششیں نہیں کی جاسکیں اور انہیں مردوں میں شمار کیا جارہا ہے۔ غذائی قلت اور خوراک کی کمی سے یومیہ 17بچے شہید ہوجاتے ہیں۔

زخمیوں کی بڑی تعداد ادویات نہ ہونے کے باعث موت سے جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوچکی ہے اور ہسپتالوں کا نظام تباہ و برباد ہونے کے باعث بھی زخمیوں کو نہ ہونے کے برابر طبی سہولیات میسر ہیں جس کے نتیجے میں غزہ جنگ کے دوران ہولناک تباہی پھیل رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 7اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے جس کے بعد سے شروع ہونے والی جنگ پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ختم نہیں ہوسکی جبکہ مسلم ممالک اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کی مالی امداد کے سوا کچھ نہیں کرسکے۔

Related Posts