جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے دوسری بار غزہ پر بمباری شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israel strikes Gaza for second time since ceasefire

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یروشلم: گذشتہ ماہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی جیٹ طیاروں نے دوسری بار جمعہ کے روز غزہ میں رات گئے فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین میں عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر جنوبی اسرائیل میں حملے کئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور غزہ کے جنوب میں خان یونس میں جہاں قریب 20 لاکھ افراد آباد ہیں اس علاقے کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے فوراً بعد حماس نے یہودی ریاست کی طرف بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے بعد جب اسرائیل میں انتباہ کے سائرن بجنا شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں:ایک اور اسلامی ملک کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری مکمل، مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر

21 مئی کو11 دن کے حملوں اور خون ریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی تھی ،اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کے دوران اسے غزہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ادھر حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جب کہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔

واضح رہےکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

اس لڑائی کی وجہ رمضان کے مہینے کے آخر میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں پر تشدد بنی تھی جس کے نہ رکنے کی صورت میں حماس نے راکٹ حملوں کی دھمکی پر عمل کیا تھا۔

عرب میڈیا کے 16 جون کو بھی اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے شروع کردئیے ہیں۔ فورسز نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان خاتون سماجی کارکن منی الکردی کو حراست میں لے لیا۔

Related Posts