اسرائیل کی اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت، ترکی کا رد عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو فورا ترکی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیل نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ایرانی عناصر استنبول میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے یہ واضح اور ٹھوس تنبیہ ایک ایسے وقت پر جاری کی ہے، جب دو سخت حریف ممالک ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے۔

تہران نے نہ صرف اپنے جوہری تنصیبات اور فوجی انفرا اسٹرکچر پر ہونے والے سلسلہ وار حملوں کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے بلکہ شام میں ہونے والے حملوں کے لیے بھی اسرائیل ہی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

 

یائر لیپڈ نے ایرانی اہداف کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی مبینہ کارروائی کا کوئی ذکر نہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ترکی کو اس وقت ‘ایرانی ایجنٹوں سے حقیقی اور فوری خطرہ‘ لاحق ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے استنبول میں چھٹیاں گزارنے والے اسرائیلی شہریوں کے خلاف متعدد ایرانی ‘دہشت گردانہ‘ حملوں کا ذکر بھی کیا۔

وزیر خارجہ لیپڈ نے اسرائیلی شہریوں سے کہا، ”اگر آپ اس وقت استنبول میں ہیں، تو جلد از جلد اسرائیل واپس آ جائیں۔ اور اگر آپ استنبول جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اپنا ارادہ منسوخ کر دیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”اگر قطعی ناگزیر نہ ہو، تو آپ ترکی کا سفر نہ کریں۔‘‘

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے ترکی کے لیے سفری ہدایت جاری کی ہے۔

دوسری جانب اپنے رد عمل میں ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک اور دہشت گردی سے لڑرہا ہے۔

انقرہ سے جاری ترک وزارت خارجہ کے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ یہ سفری ہدایت بین الاقوامی محرکات اور پیش رفت سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایک محفوظ ملک ہے اور مسلسل دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Posts