سرپرائز ڈے: 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرپرائز ڈے: 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا گیا
سرپرائز ڈے: 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج نے 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے سرپرائز ڈے کا نغمہ جاری کردیا ہے، گزشتہ برس اسی روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملکی تاریخ کا بہترین کارنامہ سرانجام دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 27 فروی کے حوالے سے نغمہ جاری کیا ہے جس کے بول ”چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان“ رکھے گئے ہیں جو ملک کو سورج سے تشبیہ دینے کا استعارہ ہے۔

سرپرائز ڈے کے حوالے سے خصوصی نغمے ”چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان“ کی شاعری عمران رضا نے کی جبکہ اس گانے کو راحت فتح علی خان نے اپنی آواز دی ہے۔

سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فوج کے  اس گانے کی موسیقی بھی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے جبکہ موسیقی کے شائقین 27 فروری کے قومی گیت کو پسند کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ  بھارتی غرور خاک میں ملانے کا ایک سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے جو گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے کی یاد میں منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے مہمانِ خصوصی ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے خصوصی خطاب کیا۔

خطاب کے دوران ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ گزشتہ برس آج ہی کے روز پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے۔ ہم مستقبل میں بھی ملکی دفاع کو یقینی بناتے رہیں گے۔ یہ طویل عرصے کی کاوشوں کا صلہ تھا۔

مزید پڑھیں:آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے

Related Posts