بھارتی غرور خاک میں ملانے کا 1 سال مکمل: آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی غرور خاک میں ملانے کا 1 سال مکمل: آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے
بھارتی غرور خاک میں ملانے کا 1 سال مکمل: آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 بھارتی غرور خاک میں ملانے کا ایک سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے جو گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے کی یاد میں منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے مہمانِ خصوصی ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے خصوصی خطاب کیا۔

خطاب کے دوران ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ گزشتہ برس آج ہی کے روز پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے۔ ہم مستقبل میں بھی ملکی دفاع کو یقینی بناتے رہیں گے۔ یہ طویل عرصے کی کاوشوں کا صلہ تھا۔

گزشتہ برس 27 فروری کو پاکستان ائیر فورس نے بھارتی جارحیت کے جواب میں  دو بھارتی طیارے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ابھی نندن نامی ونگ کمانڈر کو بھی گرفتار کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ابھی نندن کی زندہ گرفتاری پاک بھارت جنگ اور دیگر محاذ آرائیوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتِ پاکستان نے ابھی نندن کو زندہ واپس کردیا۔

ونگ کمانڈر کی زندہ گرفتاری کے بعد واپسی بھارت کے منہ پر ایسا طمانچہ تھا جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔ اسی واقعے کی یادگار کے طور پر حکومت نے 27 فروری کو قومی سرپرائز ڈے منانے کا فیصلہ کیا۔

جس جگہ ابھی نندن کا طیارہ گرایا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، وہاں ایک یادگار تعمیر کرکے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری وہ دن ہے جب بھارتی فوج کو تاریخی شکست کا سامنا ہوا۔اس سے قبل  پاکستان کی یادگار فتح پر وفاقی وزراء نے پیغامات جاری کردئیے۔

سرپرائز ڈے کے موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر کسی کو ہماری افواج کی صلاحیت پر شک تھا تو اسے دور کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرپرائز ڈے:  تاریخی فتح پر وفاقی وزراء کے پیغامات جاری

Related Posts