شمالی وزیرستان، تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان، تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان، تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے پاسبانوں کی موجودگی کا پتہ چلتے ہی مسلح تصادم کا آغاز کیا۔ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ،جوان زخمی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت غیور اور بہاؤالدین کے ناموں سے ہوئی جو سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں فورسز کو مطلوب تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا جوان زخمی ہوگیا۔ترجمان پاک فوج (ڈی جی، آئی ایس پی آر) نے بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔ 

 شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ برس اگست میں دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاکستانی فوجی چوکی پر افغان سرحد سے فائرنگ کر کے جوان کو زخمی کردیا۔پاک فوج نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا۔

 

Related Posts