اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 15 ویں اوور کی پانچویں بال پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اوپنر عبدالرحمان گرباز نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، وین ڈیر دسان نے 42 کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا 7 چوکے شامل ہیں، محمد حارث کے 40 رنز، صائم ایوب 3، ٹام کوہلر کیڈ مور 1 جبکہ روومین پاول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے بلے باز رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور وکٹیں گنواتے رہے، جیمز نیشم نے 6، دسن شناکا نے 11، وہاب ریاض نے 8 جبکہ عثمان قادر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:شادی کب کرینگے؟ صحافی کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان، مبصر خان، رومان رئیس، فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ٹام کرن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

Related Posts