شادی کب کرینگے؟ صحافی کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

گزشتہ دنوں کپتان بابراعظم نے نجی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُن سے سوال کیا گیا کہ رواں برس آپ کے بہت سے ساتھی کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور آپ ابھی تک کنوارے ہیں؟

جس پر بابر اعظم نےکہا کہ میں نے سوچ لیا ہے ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں بھی شادی کرلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب اختر کی بابراعظم پر تنقید، کامران اکمل حمایت میں سامنے آگئے

دوسری جانب بابر نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی جب سٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا۔

کپتان بابراعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے۔

Related Posts