ایم ایم نیوز کی خبرپر کارروائی، خواتین پر تشدد کرنیوالا ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad police arrest man over threats to womens

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : ایم ایم نیوز پر خبر نشر ہوتے ہیں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،ایم ایم نیوز کی خبر پر ایکشن کرتے ہوئے وفاقی پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں خواتین پر تشدد کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

گزشتہ روز بااثر ملزمان نے خواتین پر اس لئے تشدد کیا تھا کہ ان کی گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے راستہ نہیں دیا تھا ،دونوں ملزمان شراب کے نشے میں دھت تھے ۔

ڈیوٹی آفیسر تھانہ کراچی کمپنی نے صرف دو گھنٹے میں ملزم جہانگیر کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار ملزم جہانگیر بیورو کریٹ کا بیٹا ہے جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر ATZ–774 ٹیوٹا کرولا کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کو بچانے کے لئے اسلام آباد کے نامور تاجروں کی دوڑیں لگ گئیں ہیں ،ملزمان کے اہل خانہ ایف آئی آر درج کرانے کے لیے پولیس پر دباؤڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں غنڈہ راج شروع، نوجوانوں کا خواتین پر سرِ عام تشدد، پولیس خاموش

مدعیہ مقدمہ نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان انتہائی بااثر ہیں اور وہ مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،اس لئے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میں ایم ایم نیوز کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے بروقت کوریج کرتے ہوئے مجھے انصاف دلایا ورنہ پولیس میرا مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی تھی میں ایم نیوز کی کی شکر گزار ہوں اور آئندہ بھی اسی طرح مظلوموں کی آواز بنے۔

Related Posts