اسلام آباد میں غنڈہ راج شروع، نوجوانوں کا خواتین پر سرِ عام تشدد، پولیس خاموش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں غنڈہ راج شروع، غنڈوں کا خواتین پر سرِ عام تشدد، پولیس خاموش
اسلام آباد میں غنڈہ راج شروع، غنڈوں کا خواتین پر سرِ عام تشدد، پولیس خاموش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں گاڑی کو راستہ نہ دینا جرم بن گیا جس کی پاداش میں غنڈوں نے دو خواتین شہریوں پر سرِ عام بہیمانہ تشدد کیا جس پر پولیس کی خاموشی معمہ بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے پیچھے سے آنے والی گاڑی میں سوار  2نوجوانوں کو رستہ نہیں دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ کراچی کمپنی پولیس ناکے پر پیش آیا جبکہ ناکے پر موجود پولیس خاموش تماشائی بن کر یہ ظلم و تشدد دیکھتی رہی۔

شہرِ اقتدار کے باسی وفاقی دارالحکومت میں مسلح افراد کی موجودگی سے انتہائی پریشان ہیں۔ مسلح غنڈے رمضان کے بابرکت مہینے میں شراب کے نشے میں دھت تھے جنہیں چیک کرنا پولیس نے مناسب نہیں سمجھا۔

نشے میں دھت مسلح نوجوانوں نے ایک خاتون کو مار مار کر لہو لہان کردیا جبکہ دوسری خاتون پر بھی ہاتھ اٹھایا جس کے بعد دونوں مسلح غنڈے اپنی گاڑی میں سوار ہو کر جائے وقوعہ سے روانہ ہو گئے۔ 

ظلم و تشدد کے اس واقعے کے بعد وفاقی ماڈل پولیس غنڈوں کے خلاف کارروائی سے مبینہ طور پر گریزاں ہے اور معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش جاری ہے جبکہ متاثرہ خواتین نے تھانہ کراچی کمپنی میں غنڈوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی۔

درخواست پر پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آ رہاکہ پولیس کے اہلکاروں نے ظلم و تشدد ہونے ہی کیوں دیا۔ آئی جی اسلام آباد سے معاملے کی انکوائری کی اپیل کرتے ہیں تاکہ شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملے۔ 

Related Posts