کیا سوشل میڈیا امبر ہرڈ کے ساتھ کیس میں جانی ڈیپ کا ساتھ دے رہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا سوشل میڈیا امبر ہرڈ کے ساتھ کیس میں جانی ڈیپ کا ساتھ دے رہا ہے؟
کیا سوشل میڈیا امبر ہرڈ کے ساتھ کیس میں جانی ڈیپ کا ساتھ دے رہا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ نے سوشل میڈیا پر ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے جو انہوں نے اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیا تھا۔

ڈیپ کی جانب سے اہلیہ کیخلاف مقدمہ 2018 میں دائر کیا گیا تھا جب اُن کی اہلیہ امبر ہرڈ نے ایک مضمون کے دوران اُن کا نام لئے بغیر تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جب دونوں کا عدالتی ٹرائل شروع ہوا تو سوشل میڈیا پر جانی ڈیپ کی ایک مثبت شخصیت بن گئی تھی اکثر لوگوں کا یہ خیال تھا کہ وہ صحیح ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اُن کی حمایت بھی کی گئی تھی، تو آج دیکھتے ہیں کہ کیا پائریٹس آف دی کیریبین کے اداکار واقعی سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھا رہے ہیں؟

جوڑے کے درمیان طلاق

2016 میں امبر ہرڈ کی جانب سے طلاق کیلئے درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ ڈیپ نے اُن پر گھریلو تشدد کیا، اُس نے اکثر شراب اور منشیات کے نشے میں میرے اُوپر جسمانی زیادتی کی۔ بعدازاں ڈیپ کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی اُن کا کہنا تھا کہ ہرڈ یہ سارے الزامات اس لئے لگارہی ہے تاکہ پیسے حاصل کرسکے۔ ان کے درمیان طلاق 2017 میں ہوئی۔

ہتک عزت کا مقدمہ

اس سال جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں ڈیپ پر الزام لگایا تھا۔

اداکار کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ہرڈ نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا جو کہ غلط تھا۔ واضح رہے کہ ہرڈ نے دعویٰ کیاتھا کہ وہ گھریلو زیادتی سے بچ جانے والی تھیں۔ تاہم، اس نے ڈیپ کا نام نہیں لیا لیکن اس اہم انکشاف کے بعد ڈیپ کے کیریئر کو بڑا دھچکا لگا تھا انہوں نے بہت سے بڑے بڑے پراجیکٹس کو کھودیا تھا، اس کے بعد جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ 11 اپریل کو شروع ہوا۔

اگرچہ ہرڈ کے اس مضمون میں کہیں بھی ڈیپ کا ذکر نہیں تھا لیکن ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے حوالے سے اور ہرڈ کے سابقہ بدسلوکی کے الزامات واضح ہیں اور اس نے ان کے کیریئر اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہرڈ نے 100 لاکھ ڈالر کا جوابی مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ڈیپ اور اس کی قانونی ٹیم نے اپنے الزامات کو دھوکہ قرار دے کر اسے بدنام کیا ہے۔

سماعت میں ہرڈ کا الزام

ہرڈ نے گواہی دی کہ ڈیپ نے منشیات کا غلط استعمال کیا، اس کے ساتھ جسمانی اور جنسی زیادتی کی، اور ان کی علیحدگی کے بعد اس کے خلاف ایک مہم شروع کی ، ہرڈ نے عدالت کو بتایاتھا کہ ڈیپ شراب نوشی کرکے مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

مقدمے میں ڈیپ کا الزام

دوسری جانب ڈیپ نے مقدمے کی سماعت کے دوران الزام لگایا کہ اُن پر گھریلو تشدد کیا گیا ہے۔

ڈیپ اور عوامی حمایت

جہاں سوشل میڈیا صارفین اس کیس کو فالو کررہے تھے، یہ دیکھنے میں آیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر می ٹو دوبارہ سے ٹرینڈ کرنے لگا، انٹرنیٹ دو گروپوں میں تقسیم ہوگیا، جس میں ایک گروپ یہ کہہ رہا تھا ڈیپ پر گھریلو تشدد کیا گیا جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ ہرڈ کو جنسی استحصال کانشانہ بنایا گیا۔

حیران کن طور پر جب سے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو ایسا انکشاف ہوا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد ہرڈ کے مقابلے میں ڈیپ کے ساتھ زیادہ ہے۔ TikTok پر، پیر کی صبح تک، #IStandWithAmberHeard نے تقریباً 8.2 ملین آراء حاصل کی ہیں، جبکہ #JusticeForJohnnyDepp نے تقریباً 15بلین آراء حاصل کی ہیں۔

ایسا تضاد کیوں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تضاد اس لئے ہو کہ جانی ڈیپ ایک بہت بڑااداکار ہےیہی وجہ ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد انھیں فالو کررہی ہو اور اُن کا ساتھ بھی دے رہی ہو۔

Related Posts