بانڈ جمع کرا کر نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جاسکتے ہیں، دیر کیوں؟ علی زیدی کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بانڈ جمع کرا کر نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جاسکتے ہیں، دیر کیوں؟ علی زیدی کا سوال
بانڈ جمع کرا کر نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جاسکتے ہیں، دیر کیوں؟ علی زیدی کا سوال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی  وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے مسلم لیگ (ن) رہنماؤں اور شریف خاندان سے سوال کیا ہے کہ کیا پیسہ ان کے والد یا رہنما کی صحت سے زیادہ اہم ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ افسوس ہے نواز شریف اب اپنے ہی اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے قیدی بن چکے ہیں۔

وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ نواز شریف کے اہل خانہ اور ن لیگی رہنما کیوں ضمانتی بانڈ جمع کرانے سے گریزاں ہیں؟

علی زیدی نے کہا کہ بانڈ جمع کرانے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جاسکتے ہیں، پھر تاخیر کی وجہ کیا ہے؟ کیا پیسہ نواز شریف سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے تاحیات قائد کی زندگی سے کھیل رہی ہے، کیا نواز شریف کی اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں؟

انہوں  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف کی زندگی سے زیادہ ن لیگ کو اپنا پیسہ عزیز ہے؟  شریف فیملی کے کچھ لوگ آخر کیا چاہتے ہیں؟

مزید پڑھیں: کیا نواز شریف کی اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں؟ علی زیدی کا ن لیگ سے سوال

Related Posts