ٹک ٹاک کی خامیوں کو دُور کرنا چاہئے، اقرار الحسن کی پلیٹ فارم بند کرنے کی مخالفت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پلیٹ فارم کی خامیوں کو دُور کرنا چاہئے، اقرار الحسن کی ٹک ٹاک بند کرنے کی مخالفت
پلیٹ فارم کی خامیوں کو دُور کرنا چاہئے، اقرار الحسن کی ٹک ٹاک بند کرنے کی مخالفت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی نجی ٹی وی پروگرام سرِ عام کے معروف میزبان اقرار الحسن نے ٹک ٹاک بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم کی خامیوں کو دُور کرنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ میرا نہ تو ٹک ٹاک پر کوئی اصلی اکاؤنٹ تھا اور نہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ تھا، لیکن اِس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

اقرار الحسن نے ٹک ٹاک نامی چینی موبائل ایپ اور ویڈیو پلیٹ فارم پر پابندی کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے  کہا کہ  کسی بھی پلیٹ فارم پر موجود خامیوں کو دُور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ، نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“پر پابندی عائد کردی گئی،  پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر لگائی گئی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات ٹک ٹاک پر غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایت کر رہے ہیں جن پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“پر پابندی عائد

Related Posts