پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“پر پابندی عائد کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“پر پابندی عائد کردی گئی
پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“پر پابندی عائد کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“پر پابندی عائد کردی گئی، واضح رہے کہ پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر لگائی گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایپ پر پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر لگائی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جاری کردہ بیان مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں،جن پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا تھا، اس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کوپاکستان کے تمام نیٹ ورک پربندکرنیکافیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات شیئر کیے گئے تھے اور انہیں پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

پی ٹی اے انتظامیہ کے مطابق اس نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ اگر وہ آنے والے دنوں میں ریگولیٹر کی ہدایات کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو روکنے کا مؤثر مکینزم تیار کرلیتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ’ٹنڈر‘ اور ’سے ہائے‘ سمیت پانچ ڈیٹنگ ایپس اور لائیو اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پابندی لگائی تھی۔

Related Posts