ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی کا وزیر داخلہ کے بھائی پر خاوند کو اغوا کرنے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

women husband kidnapped
women husband kidnapped

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی سمیرا بی بی زوجہ محمد اشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے سگے بھائی پپو شاہ نے اپنے غنڈوں کے ساتھ مل کر پہلے میرے خاوند کو اغواء کیا پھر ہمارے اینٹوں والے بھٹے پر قبضہ کرلیا۔

سمیرا بی بی زوجہ محمد اشرف کا کہناتھا کہ ننکانہ صاحب میں قبضہ گروپ مافیا کا سربراہ پپو شاہ ہے، میرے خاوند نے ایک سال قبل ایک قطعہ اراضی تعدادی 85کنال 17مرلہ ٹھیکہ پرلیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے خاوند نے اس بھٹے کو بڑی محنت اور سرمایہ لگانے کے بعد قابلِ استعمال بنایا خود اور دیگر 50مزدوروں کے ساتھ ملکر اینٹیں تیار کرنا شروع کر دی،دن رات محنت کرکے اینٹیں پکانے کے لئے بھٹہ میں ڈالیں۔

سمیرا بی بی نے کہا کہ بھٹہ کی مرمت اینٹوں کی تیاری کوئلہ کی خریداری پر تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے لاگت آئی جب میرے خاوند نے اینٹیں بھٹے میں تیاری کےلئے ڈالیں۔

ان کا کہناتھا کہ کوئلہ اور لکڑی کو اگ لگانے کے لئے تیار تھی اسی دوران عبدالحمید رحمانی اپنے غنڈوں پپو شاہ جو موجودہ وزیرِ داخلہ کا سگا بھائی ہے اور دیگر افرادکے ساتھ مل کر تیار بھٹے پر قبضہ کر لیا اور رات کے وقت بھٹہ کوآگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خاوند محمد اشرف نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرے بھٹے پر قبضہ ہو گیا ہے آپ ہماری مدد کریں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی ہمیں تھوڑی دیر بعد پتہ چلا کہ یہ اثرورسوخ والے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل چوری کا معاملہ، ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شہید

ان کاکہناتھا کہ ان میں پپو شاہ وزیرِ داخلہ کا سگا بھائی ہے اثر قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس نے ہماری کسی قسم کی مدد نہ کی بلکہ میرے خاوند کوبھی اغوا کرلیا گیا جس کا آج تک کوئی اتاپتہ نہیں کہ وہ زندہ ہے یا اس کو مار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے چھوٹے پانچ بچے ہیں ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں جو کچھ پاس تھا سب فروخت کرکے بھٹے پر لگا دیا اس بھٹہ پر جو اینٹیں تیار تھی ان ظالموں نے وہ سب بیچ دی کہاں ہے انصاف مجھے تو ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہاہے۔

Related Posts