موٹر سائیکل چوری کا معاملہ: ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر سائیکل چوری کا معاملہ: ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شہید
موٹر سائیکل چوری کا معاملہ: ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شکیل بٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سی آئی اے پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کی نشاندہی پر واہ کینٹ میں ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے لیے سی آئی اے پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر واہ کینٹ پہنچی جہاں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واہ کینٹ پولیس کے ہمراہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی خوفزدہ ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کی دو گولیاں اے ایس آئی شکیل بٹ کو لگ گئیں۔

اے ایس آئی شکیل بٹ ملزم کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی آفیسر شکیل بٹ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم خون زیادہ بہہ جانے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اے ایس آئی شکیل بٹ شہید ہو گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی و قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتارکرلیے گئے ، ملزمان سے اسلحہ  اور مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان رحمت اللہ اور اختر علی نے مارٹ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مالک نوید اکرم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نےنوٹس لے لیا۔

مزید پڑھیں:  پولیس نے  ڈکیتی اور قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے

Related Posts