تصویر کہانی، پی ٹی آئی جلسے میں عوامی بینرز پر درج دلچسپ نعرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویر کہانی، پی ٹی آئی جلسے میں عوامی بینرز پر درج دلچسپ نعرے
تصویر کہانی، پی ٹی آئی جلسے میں عوامی بینرز پر درج دلچسپ نعرے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف نے گزشتہ شب کراچی میں تاریخی جلسہ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔

تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن اور سندھ سیکٹر کے رہنماؤں سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے سیاسی رہنما اور اراکینِ اسمبلی بھی جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ عوام نے جلسے کے دوران مختلف دلچسپ بینرز تھام رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کے وہ واحد وزیر اعظم ہیں جنہیں کسی فوجی ڈکٹیٹر نے نہیں بلکہ جمہوری عمل اختیار کرتے ہوئے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا۔ موجودہ شہباز شریف حکومت کو پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کہتی ہے۔

تحریکِ انصاف کے کارکنان اور ان کے حامی عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے تو ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کیوں لائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما تحریکِ عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنا وہی مؤقف دہرایا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سازش کے ذریعے برسرِ اقتدار آئی جبکہ پی ٹی آئی کے منتخب وزیر اعظم کو چند ایم این ایز کے ذریعے ہٹانا غیر آئینی عمل ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریکِ عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس میں اسے مسترد کردیا تھا۔ بعد ازاں وزیرا عظم نے قوم سے ایک مختصر خطاب کیا اور کہا کہ تجویز صدرِ مملکت کو بھیج دی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی بھیجی گئی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی جبکہ سپریم کورٹ نے اسی روز ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی سماعت کی اور بعد ازاں تمام تر اقدامات غیر آئینی ٹھہرے۔

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی ایک بار پھر بحال کر ڈالی۔ وزیر اعظم عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ پھر شہباز شریف نے ملک کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا۔ تحریکِ انصاف نے کراچی کے جلسے میں تمام تر عمل کے خلاف احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم کوئی غلام قوم نہیں کہ امریکا یا کوئی اور ملک مداخلت یا سازش کے ذریعے ہم پر اپنی من مانی حکومت مسلط کرے۔ اگر عوام نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کیا تھا تو انہیں 5سال پورے کرنے کا حق تھا۔ 

Related Posts