Infinix NOTE10 Pro لانچ، صارفین نئے فیچرز دیکھ کر خوشی سے نہال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

infinix note 10 pro launched in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈ Infinixنے 2021 کا سب سے زیادہ متوقع اسمارٹ فون NOTE10 Pro لانچ کر دیا۔

ڈیوائس فلیگ شپ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پروسیسر کی پیش کش کرتی ہے جس میں ہموار 90Hzریفریش ریٹ اور 180Hzپر موثر ٹچ ردعمل ہے جو کہ اب پاکستان میں نوجوانوں کے طرز زندگی کو تیزی فراہم کرے گا۔ Infinix NOTE 10 Pro 29,999روپے کے حیرت انگیز تعارفی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

صرف یہی نہیں اس کے ساتھ ہی Darazپرپری آرڈر کرنے پر شاندار iRocker TWS Bluetooth Earbuds کا تحفہ ملے گا۔پاکستانی ٹی وی اور فلم کے سپر اسٹار فیروز خان اور علیزے شاہ نے NOTE 10 Proلانچ کے لئے اسپیڈسٹر برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سےInfinix پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

لانچ کے مو قع پر بات کرتے ہوئے سی ای او،Infinix پاکستان،Joe Huنے کہا کہ ” Infinix نے پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو پرکشش اور عالمی معیار کے اسمارٹ فون تجربات فراہم کرنے کے حوالے سے پہلی پوزیشن پر ہے۔NOTE 10 Pro Infinix کا ایک انتہائی متوقع اسمارٹ فون ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اب ہم اسے آخر کار اپنے مداحوں کے پاس لاسکتے ہیں۔

NOTE 10 Pro شاندار طر ز عمل اپنانے والے صارفین کے لئے مثالی ہے جو ان کی لائف اسٹائل ضروریات ایک جدید تجر بہ پیش کرتا ہے۔ ”الٹرا ہموار 90Hz ریفریش ریٹ اور 180Hz ٹچ سمپلنگ ریٹ، انتہائی تخصیص کردہ 6.95 ”FHD + سپر فلو ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ شاندار ڈسپلے ریزولوشن کی خصوصیات کے باعث روز مرہ معمول میں ویڈیودیکھنے اور گیمنگ کے تجربہ کو بہترین بناتا ہے۔

فون کے اوپربائیں کونے میں اrectangular کیمرا ماڈیول ہے۔ اس میں چار سینسر REAR (64MP / AF + 8MP + 2MP + 2MP کواڈ – فلیش لائٹ کے ساتھ) آتے ہیں۔NOTE 10 Pro میں کواڈ ریئر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 64 ایم پی میں سینسر الٹرا نائٹ کیمرا بھی شامل ہے۔فرنٹ پر، فون میں 16 ایم پی پنچ ہول کیمرا ہے جسےInfinix نےInfinity O ڈسپلے بھی کہا ہے۔

بیزل لس اسکرین کو جدید فر نٹ ہول ڈیزائن ملا ہے جس میں فرنٹ سیلفی کیمرا موجود ہے۔ جس سے آپ کو اسکرین پر دیکھنے کی جگہ زیادہ میسر ہوگی۔NOTE 10 Pro Infinix، صارفین کو 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ 33W کیفاسٹچارج کے ساتھ طاقت دیتا ہے۔ یہ فاسٹ چارج ٹیکنالوجی صارفین کو صبح کے کافی کا ایک کپ بنانے سے فارغ ہونے تک اپنے فون پر مکمل طور پر چارج کرسکتی ہے۔NOTE Infinix سیریز ’اپنے سے پہلے اسمارٹ فون کے مقابلہ میں یہ 50 منٹ تیز ہے۔

یہ جدید ترین Android 11 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ سائیڈ ماونٹڈ اور فنگر پرنٹ سینسر۔ ڈیوائس میں سنیماٹک ڈوئل اسپیکر ہیں جن میں ڈی ٹی ایس اور 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون جیک ہے۔NOTE 10 Pro Infinix کی اصل قیمت 30,999 روپے ہے۔ یہ ڈیوائس 8GB + 128GB کے ریم اور روم کے ساتھ تین پرکشش 95° Black / 7° Purple / Nordic Secret رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

Related Posts