پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،50کلوچرس برآمد،3ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،50کلوچرس برآمد،3ملزمان گرفتار
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،50کلوچرس برآمد،3ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 50 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈی 7 اسٹاپ پرچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

پکڑے گئے ملزمان میں عنایت اور شاہ فہد عرف بڑھئی شامل ہے۔ پکڑی گئی منشیات میں 50 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا  کہناہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں منشیات فروش نواب خان کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام  سے زائد چرس ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دوست کے گھر چھپ کر اغواء کا ڈرامہ کرنیوالا پیپلز یوتھ رہنما گرفتار

Related Posts