بھارتی مسلم رہنما اسد الدین اویسی کا نیا سیاسی اتحاد سامنے لانے کا عندیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہی سیاسی کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ’این ڈی اے‘ اور ’انڈیا‘ اتحاد کے بعد اب تیسرا محاذ بھی بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کا اشارہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دیا ہے۔

’انڈیا‘ اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت نہ ملنے پر اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ مجھے دعوت نہ ملنے کی کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی، تلنگانہ کے وزیراعلٰی کے چندر شیکھر راؤ اور شمال مشرقی اور مہاراشٹر کی کئی پارٹیاں بھی اس اتحاد میں شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں مسئلہ فلسطین رکاوٹ ہے، امریکی اعتراف

انہوں نے کہا کہ ہم نے تلنگانہ کے وزیراعلٰی کے سی آر سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور تیسرا محاذ بنائیں اور اس میں کئی جماعتوں کو شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک سیاسی خلا ہے جسے کے سی آر کی قیادت سے پُر کیا جائے گا۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد اس خلا کو پُر نہیں کر سکتا ہے۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلٰی اور ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلٰی تھے، اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے جگن موہن ریڈی کو گرفتار کیا تھا، اس وقت وہ وزیراعلٰی بھی نہیں تھے، لیکن آپ وزیراعلٰی تھے، اس لئے آپ کو جواب دینا پڑے گا، آپ اس کا سامنا کر کے جواب دیں۔

Related Posts