بھارت نے لاک ڈاؤن کے باوجود مزید فوجی دستے کشمیر پہنچادیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Military Train with 700 Soldiers Reaches Kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : لاک ڈاؤن اور نقل وحرکت پر پابندی کے باوجود 700 بھارتی فوجیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی، بھارت کورونا وائرس کی وبا ء کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے میں لگا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے جاری سخت لاک ڈاؤن اور ہرقسم کی نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود 700 بھارتی فوجیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی ہے۔تقریباََ 700 بھارتی فوجیوں پر مشتمل ایک خصوصی ٹرین جموں شہر میں موجود ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی ۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ 17 اپریل کو بنگلورو سے تقریباََ 700 فوجیوں کو لیکر نکلنے والی فوجی ٹرین جموں پہنچ گئی،جموں ریلوے اسٹیشن پر کورونا وائرس کے حوالے سے استقبالیہ ، سماجی فاصلے ، جراثیم کشی اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔

انہوں کہا کہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر موجودہ سیکورٹی منظرنامے کے پیش نظر شمالی بھارت میں تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاری کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی قوت کو بڑھانا ایک ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہم اقدام طورپر فوجی تربیتی اداروں میں اپنے پیشہ ورانہ کورسز مکمل کرنے والے اہلکاروں کو آپریشنل علاقوں میں تعینات یونٹوں میں منتقل کرنے کے لیے خصوصی فوجی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں ٹرینوں سمیت ہر قسم کی ٹریفک مکمل طورپر بند ہے۔بھارت کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے میں لگا ہے اور وہ کشمیریوں کو دبانے کے لیے کورونا وائرس کا استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص

کشمیریوں کو اس وبا سے بچانے کے بجائے بھارت نے وائرس کی آڑ میں محاصروں تلاشی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کرررکھا ہے جس کے لیے اس کو 9لاکھ فوج بھی کم پڑر ہی ہے اور اضافی فوجی دستوں کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

Related Posts