اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص
اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور سیکورٹی گارڈز سمیت طبی و غیر طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 42 ملازمین کے سیمپل حاصل کر لیے جن میں سے کچھ ملازمین کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین میں سے زیادہ تر عملہ ایم سی ایچ شعبے میں کام کرتا ہے جبکہ ہسپتال سے باہر سے آنے والا ایک شخص ہسپتال آ کر وائرس کا شکار ہوگیا۔ 

پولی کلینک کےعملے میں  میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعدیہ ضیا ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسٹر آئرن ، اسٹاف نر س مریم بی بی اور اسٹاف نرس نجمہ پہلے وائرس سے متاثر ہو کر ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔

دوسری  جانب سیکورٹی عملہ، لیبارٹری کے چیف ٹیکنیشن اور سینیٹری ورکرز سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو بھی کورونا وائرس لاحق ہے جبکہ ہسپتال کے سینکڑوں ملازمین کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

انتظامیہ کے حکم پر ایم سی ایچ سینٹر کے عملے کو حفاظتی کٹس دئیے بغیر ہسپتال کھول دیا گیا جبکہ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق اختر کے احکامات کے مطابق این 95 ماسک صرف ڈاکٹرز کو دئیے جاسکتے ہیں۔

کلینک کے سینیٹری ورکرز، وارڈ بوائز اور پرچی دینے والے کلرکس مسلسل کورونا آئسولیشن وارڈز میں کام کر رہے ہیں جنہیں حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹری ورکرز، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بلا ناغہ ڈیوٹی میں مصروف ہیں جبکہ کورونا ایمرجنسی صورتحال میں 14 روز تک قرنطینہ میں رہنے کی شرط پوری نہیں کی جارہی۔

عملہ انتظامیہ کے احکامات کی بجاآوری کیلئے مسلسل فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے جنہیں صرف ہفتہ وار چھٹی دی جاتی ہے جس کے باعث مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ 

Related Posts