پاکستان میں ویڈیوز شیئرنگ ایپ ‘ لائیکی ‘ کی مقبولیت میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں ویڈیوز شیئرنگ ایپ ' لائیکی ' کی مقبولیت میں اضافہ
پاکستان میں ویڈیوز شیئرنگ ایپ ' لائیکی ' کی مقبولیت میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ویڈیوز شیئرنگ ایپ ‘ لائیکی ‘ کی عوامی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا جس کے سبب پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی۔

مختصر ویڈیوز شیئرنگ ایپ لائیکی پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگی ہے، حال ہی میں اس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے۔

موبائل ڈیٹا اور تجزیہ کرنے والے عالمی ادارے ‘ ایپ اینی ‘ کے مطابق گوگل پلے اسٹور سے ‘ لائیکی ‘ ڈاؤن لوڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسے پاکستان میں مقبول ترین ایپس میں چوتھے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

لائیکی نے ملک بھر میں 10ویں سر فہرست پوزیشن سے موجودہ پوزیشن گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زمینی مدار میں پہلے خلائی ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری

لائیکی ایپ نہ صرف ملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے بلکہ شارٹ ویڈیوز بنانے اور انہیں شیئر کرنے کے حوالے سے یہ لوگوں کی ترجیح بنتی جارہی ہے۔

لائیکی ایپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی چند سرفہرست ایپ میں شمار کیے جانے پر انتہائی خوش ہیں۔

Related Posts