پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز، پاکستان نے 476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئرکر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز، پاکستان نے 476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئرکر دی
پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز، پاکستان نے 476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئرکر دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راوالپنڈی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز نے پاکستانی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 476رنز بنالئے جس کے بعد اپنی اننگز کو ڈکلیئر کردیا۔

آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو کھیل شروع ہونے سے قبل گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپنر شین وارن اور پشاور دھماکے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستان نے دوسرے روز اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور اظہر علی نے سکور کو آگے بڑھایا،تاہم 313 کے مجموعی سکور پر لیفٹ ہینڈ بیٹر 157 رنز کی باری کھیل کر آؤٹ ہو گئے، کمنز نے وکٹ حاصل کی، اس دوران بابر اعظم اور اظہر علی نے رنز کو آگے بڑھایا دونوں کے درمیان 100 سے زائد رنزکی پارٹنر شپ بنی۔

مزید پڑھیں: پشاورمیں دھماکے کے بعد پاک آسٹریلیا ٹیموں کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ

بابر اعظم 36 رنز بنا کر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اظہر علی نے اس دوران وکٹ کے چاروں طرف جارحانہ شارٹس کھیلے تاہم وہ بدقسمت ثابت ہوئے اور ڈبل سنچری نہ بنا سکے اور 185 رنز بنا کر لبوشین کی گیند پر گرین کو کیچ دے بیٹھے۔

Related Posts