ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی، خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کے مینیجر انوشے طلحہ خان نے ان کی شادی کے دن کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

سلیم کریم کون ہیں؟

سلیم کریم سٹارٹ اپ کمپنی ’سِم پیسہ‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں، ان کی یہ اسٹارٹ اپ کمپنی لوگوں کو سم کارڈز کے ذریعے براہ راست ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مالی لین دین کو آسان بناتی ہے۔ سِم پیسہ 15 سے زیادہ ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

سلیم کریم کراچی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں، انہوں نے 2005 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے معاشیات میں بیچلرز ڈگری حاصل کی۔ اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے وہ 9 سال تک ایک اطالوی کمپنی سے منسلک رہے جس کے بعد وہ گلیکسو سمتھ کلین میں بطور برانڈ منیجر شامل ہوئے۔

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Mahira Khan Wedding Pictures

Related Posts