پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مظاہرین نے سڑک بلاک کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مظاہرین نے سڑک بلاک کردی
پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مظاہرین نے سڑک بلاک کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جبکہ جھگڑے میں ملوث ایک شخص کا بھائی پولیس میں تھا جس نے فائرنگ کر کے دوسرے شخص کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ٹینکرز کھڑے کرکے پرانی سبزی منڈی کی سڑک کو بلاک کردیا ہے۔

سڑک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ اس موقعے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

پرانی سبزی منڈی کے علاقہ مکین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جبکہ اس پولیس اہلکار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاج جاری رہے۔

Related Posts