امریکہ میں پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکہ میں پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی
امریکہ میں پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکہ میں پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی، ذرائع کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے،عام انتخابات سبوتاژ کرنے، ریاستی اداروں پر منظم حملے، پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024ء پر اثر انداز ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی امریکہ اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان پر سفارتی و انسانی حقوق ادارواں کے ذریعے دباؤ بڑھانا ہے۔

حکومت و اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈلوا کر سابقہ چیئرمین اور پی ٹی آئی کے لیے رعایت حاصل کرنا نئے منصوبے کا اصل ہدف ہے،عمران خان اور ساتھیوں کو 9مئی کے پھندے سے نکلوانا بھی اس منصوبے کا اہم مقصد ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹھ فروری کے انتخابات کو متنازعہ بنانا، پی ٹی آئی کو مقبول ترین جماعت ظاہر کیا جانا منصوبے میں شامل ہے۔

امریکی اور مغربی میڈیا میں مزید سپانسرڈ/پیڈ آرٹیکلز کی اشاعت کے ذریعے پاک فوج، انٹیلیجنس ایجنسیوں، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو ٹارگٹ کیا جانا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ پلس کی مشکوک ڈیلز میں کئی افراد کے خلاف اہم ثبوت اداروں کے ہاتھ لگ گئے ہیں،مخصوص سیاسی جماعت سوشل میڈیا پروپیگنڈااور فارن لابیز کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیئے تمام حدیں پار کر چکی ہے۔

Related Posts