عمران خان کی ضمانت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو ضمانت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، رانا ثناء اللہ
عمران خان کو ضمانت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری ختم ہوتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جو عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی کا حصہ ہیں، سابق وزیر اعظم کی ضمانت قبل از گرفتاری ختم ہونے کے بعد انہیں ”بڑے جوش و خروش کے ساتھ” گرفتار کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ، جنہوں نے اپنی پارٹی کا ‘آزادی مارچ’ خیبرپختونخوا سے شروع کیا تھا، اچانک ختم ہونے کے بعد صوبے واپس آ گئے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

راناثناء اللہ نے کہا، ”قانون کے مطابق، انہیں سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔” انہوں نے ٹویٹ کیا کہ، ”عمران نیازی کو ملک بھر میں فسادات، بغاوت، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلح حملوں کے الزامات کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔”

انہوں نے سوال کیا کہ ”ایک جمہوری معاشرے میں کوئی سیاسی پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے جو لوگوں کو اکسائے اور اپنے مخالفین کو ‘غدار’ قرار دے کر اخلاقی اور جمہوری اقدار کی مکمل پامالی کرے؟”

عمران خان کے خلاف 25 مئی کو اپنا ’آزادی مارچ‘ ختم کرنے کے ایک دن بعد جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت ایک درجن سے زائد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے، پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی 25 جون تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

بنی گالہ سیکیورٹی:

اسلام آباد پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس افسران کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کا جواب دینے کے لیے چوکس ہیں اور بنی گالہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ جاری رکھیں گے۔

پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔ ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کیا کہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی متوقع آمد کے پیش نظر، جو کہ اسلام آباد میں واقع رہائشی علاقہ ہے، علاقے میں سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس آج طلب

سکیورٹی ڈویژن نے بنی گالہ میں خصوصی سکیورٹی تعینات کر دی ہے۔ بنی گالہ میں موجود لوگوں کی فہرست تاحال پولیس کو فراہم نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

Related Posts