وزیراعظم نے نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد بیٹوں کی تصویر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد بیٹوں کی تصویر شیئر کردی
وزیراعظم نے نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد بیٹوں کی تصویر شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کی لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے خاندان کی تصویریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئرکرتے رہتے ہیں مگر اس مرتبہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی حالیہ تصویر شیئر کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُن کے دونوں بیٹوں کو مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک میں روایتی طور پر پہنے جانے والے مسلمان مردوں کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

مذکورہ تصویر میں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ ایک کینیائی شخص بھی موجود ہے جبکہ یہ تصویر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد لی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بیٹوں کی اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ‘یہ تصویر کینیا کے شہر لامو میں جمعے کی نماز کے بعد لی گئی ہے’۔

عمران خان کے بیٹوں کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائیک کر رہی ہے بلکہ اسے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 17 اگست 2018ء کو وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے والے عمران خان نے 3 شادیاں کیں اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے،وزیر اعظم

Related Posts