عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ، چینی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ، چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ، چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین پہنچ چکے ہیں  جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ آج وزیر اعظم کی  چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ساتھ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورۂ چین پر پہنچے ہیں جبکہ چین کے وزیر ثقافت اور چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی چینی ائیر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھیں۔

چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کوچینی فوج کی طرف سے  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان خطے کے امن و امان، ملکی معیشت اور دیگر اہم معاملات پر چینی قیادت سے بات چیت کریں گے جبکہ دورۂ چین کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور خسرو بختیار کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید 3 روزہ دورۂ چین کے دوران کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی سمیت عسکری قیادت بشمول  چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈر سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

وزیر اعظم عمران خان چین کی کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سے خطاب کے دوران بین الاقوامی تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے جبکہ چین کے صدر اور وزیر اعظم کی طرف سے عمران خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ وزیراعظم بیجنگ ہارٹیکلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم چینی قیادت سے سی پیک، ایم ایل ون اور دیگر معاشی امور پر بھی بات چیت کریں گے جبکہ اس دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پاکستانی اور چینی قیادت کی طرف سے دستخط کیے جائیں گے۔ 

 یاد رہے کہ گزشتہ روز   وزیر اعظم عمران خان  چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے ۔ وزیراعظم چینی قیادت سے علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے

Related Posts