وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپشن ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،وزیراعظم عمران خان
بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 400 کرپٹ وزراء کو جیل بھیجا کاش میں بھی چین کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسروبختیار اور زبیر گیلانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم چینی قیادت سے علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر وفد کے ہمراہ چین گئے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

 وزیراعظم  دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر ، خطے کی صورتحال اور  دیگر اہم امور پر گفتگو کریں گے، وزیراعظم زراعت، صنعت اور سماجی واقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لائحہ عمل کے تحت منصوبوں کو توسیع دینے سے متعلق امورپربھی بات چیت کریں گے۔

دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا،  اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں، عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر وزیراعظم چین کی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم بیجنگ میں چین پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور تجارتی وفودکے تبادلوں کومزیدفروغ دیناہے۔

اس کے علاوہ چینی تاجروں اورمختلف کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ فریقین چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر فوری عملدرآمد پر تبادلہ خیال کریں گے جس پر دونوں تذویراتی شراکت داروں نے دستخط کئے تھے جس کامقصد دوطرفہ کاروبار اور تجارت کومزید فروغ دینا ہے۔ وہ چاول، گندم، مکئی، سویابین، چینی اورتمباکوجیسی تمام پاکستانی زرعی مصنوعات کے کوٹے کے خاتمے پر غور کریں گے۔

دورہ چین کے موقع پر متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور، ایم ایل ون اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی, حکومتی وفد میں وفد میں شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، شیخ رشید اور خسروبختیار شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

Related Posts