ٹینڈر ہوگئے،رواں سال جون جولائی کے درمیان گرین بس چلا دینگے، گورنرسندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Ismail is addressing the exhibition on governor house

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شہرقائد کے شہریوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ گرین بس رواں سال جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور ہو یا دیگر اسٹورز جہاں چوری ہوئی وہاں سزاء ملے گی۔

منگل کوگورنرہاؤس کراچی میں علامہ اقبال کی 83 ویں برسی کے موقع پر تصاویر کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے فلسفے بتانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق کے پاس جو پروجیکٹ ہیں اس پرکام شروع ہو چکا ہے، جس طرح کام ہونا چاہیے ویسا نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ کے موقع پر بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے جبکہ کراچی میں گرین بس جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، گرین لائن بس سندھ کا پہلا ٹرانزٹ سسٹم ہوگا۔

مزید پڑھیں:سندھ کورٹ کی سندھ حکومت کو کراچی میں بسیں چلانے کی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ کراچی کو نئی بسوں اور ٹرانسپورٹ کی بے انتہاضرورت ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ شہر کے سفری نظام کو جدید طرز پر لانا پڑے گا۔

کے فور، گجرنالہ اور محمودآباد نالے پر کام شروع ہوچکا ہے۔شاید اس لیول پر کام شروع نہیں ہوسکا جس کی امید تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی اور سکھر کے دورے پر آرہے ہیں،کراچی میں گرین لائن پر کام ہورہا ہے، چنگ چی اور پرانی خستہ حال بسوں کا نظام ختم ہوگا۔

Related Posts