آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان آج ہونے والی اہم ملاقات اچانک ملتوی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کل ہونے کی توقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 100 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 71 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

وفاق میں حکومت بنانے کیلیے کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 17 نشستوں سے کامیاب قرار پائی ہے۔

نواز شریف نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پارٹیاں کامیاب ہوئی ہیں ان کو بھی دعوت دیں گے کہ مل کر حکومت بنائیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ آج ہی آصف زرداری سے ملاقات کریں، شہباز شریف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ملاقات کریں۔

بعد ازاں، شہباز شریف، اسحاق ڈار، آصف علی زرداری اور بلاول کی ملاقات نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

Related Posts