ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ: امریکی سینیٹ نے امریکی صدر کو کلین چٹ دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump signs immigration order to suspend green cards

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر کا مواخذہ نہ ہوسکا، مواخذے کی تحریک مسترد کرتے ہوئے امریکی سینیٹ نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ماہ طویل کارروائی کے بعد کلین چٹ دے دی ہے۔

الزامات سے بری ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے پر بدستور برقرار رہیں گے۔ تحریکِ مواخذہ میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

تحریکِ مواخذہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ انہوں نے کانگریس کو کام سے روکا جبکہ دونوں الزامات سے بری ہونے کے لیے سینیٹ میں الگ الگ ووٹنگ کروائی گئی۔

اراکینِ سینیٹ نے اختیارات سے تجاوز کے الزام کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ دئیے۔ اسی طرح کانگریس کو کام سے روکنے کے الزام کے حق میں 53 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ آئے۔

ووٹنگ کے دوران امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ آنے پر مواخذے کی تحریک کومکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے مواخذے کی تحریک مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کل 12 بجے وائٹ ہاؤس سے خطاب کروں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ مواخذے کی تحریک پر امریکا کی فتح کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے خطاب ہوگا جس کے دوران میں اپنا بیان جاری کروں گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے مواخذے پر نینسی پلوسی کے خلاف مسلسل پیغامات دئیے، انہوں نے اسپیکر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ کہتی ہے سوال ثبوت کا نہیں جبکہ مواخذہ دھوکا ہے۔

 ٹوئٹر پر 19 جنوری کو اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسپیکر نینسی پلوسی کہتی ہے کہ مواخذے کا معاملہ سوال کا متقاضی نہیں بلکہ یہ الزامات کی بات ہے، کیا واقعی؟ کتنی شرم کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  مواخذہ دھوکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اسپیکر پر حملے

Related Posts