نینسی پلوسی نے کہا کہ سوال ثبوت کا نہیں، مواخذہ دھوکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اسپیکر پر حملے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نینسی پلوسی نے کہا کہ سوال ثبوت کا نہیں، مواخذہ دھوکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اسپیکر پر حملے
نینسی پلوسی نے کہا کہ سوال ثبوت کا نہیں، مواخذہ دھوکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اسپیکر پر حملے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے معاملے پر نینسی پلوسی کے خلاف مسلسل پیغامات دے رہے ہیں، انہوں نے اسپیکر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ کہتی ہے سوال ثبوت کا نہیں جبکہ مواخذہ دھوکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسپیکر نینسی پلوسی کہتی ہے کہ مواخذے کا معاملہ سوال کا متقاضی نہیں بلکہ یہ الزامات کی بات ہے، کیا واقعی؟ کتنی شرم کی بات ہے۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا مذاق اڑاتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مواخذے کا دھوکا ہمارے عظیم ملک (امریکا) کے لیے ہتکِ عزت کے برابر ہے۔ انہوں نے مواخذے کو اسکیم (فراڈ) قرار دیا۔ 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا ایران کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو نصیحت کی کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہ بنائے اور اپنے ہی ملک میں احتجاج کرنے والے عوام کے قتل سے باز رہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے  انگریزی اور فارسی دونوں زبانوں میں پیغام دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے کہا کہ  میرے قومی سلامتی مشیر نے مجھے آج ایران کے بارے میں اہم بات بتائی۔

پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر نے مجھے بتایا کہ ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں اور احتجاج سے ایران تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ہم انہیں مذاکرات کے لیے مجبور کردیں گے۔

مزید پڑھیں: ایٹمی ہتھیار نہ بناؤ اور مظاہرین کو قتل نہ کرو۔ٹرمپ 

Related Posts