کراچی میں امام مسجد قاتلانہ حملے میں زخمی، مذہبی حلقوں میں اشتعال، ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imam injured in Landhi mosque assassination attempt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ایک اور مذہبی شخصیت پر قاتلانہ حملہ ، مفتی سمیع الحق حملے میں شدید زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جامع مسجد سبحان اللہ لانڈھی صنعتی علاقہ الکرم گلی کے امام و جمعیت علماء اسلام ف یوسی ون کے جنرل سیکریٹری مفتی سميع الحق مسجد کے گیٹ پر چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رات کو جیسے ہی مسجد سے باہر آئے نا معلوم ملزم نے ان پر چھریوں سے حملہ کردیا۔ ان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع پر مذہبی حلقوں میں اشتعال پھیل گیا ۔

جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں سمیت اہل محلہ اور مذہبی حلقوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کرے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی شب ایک بڑے عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل فاروقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے اور کل اتوار کو ان کی نماز جنازہ کے موقع پر لوگوں میں پہلے ہی اشتعال تھا کہ ایک اور عالم دین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب قائد آباد میں مسجد کے امام کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم زریاب نے ذاتی رنجش کی بناء پر مسجد کے امام پر حملہ کیا۔

پولیس نے زخمی امام مسجد سمیع الحق کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ پیش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے زخمی کرنے والا آلہ بھی برآمد کر لیا۔

پولیس واقعے کے محرکات کی بابت ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور بیانات قلمبند کر رہی ہے۔

Related Posts