ملکر کام کرینگے تو اشیاء کا معیار بہتر ہوگا اور مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی،تسلیم رضا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکر کام کرینگے تو اشیاء کا معیار بہتر ہوگا اور مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی،تسلیم رضا
ملکر کام کرینگے تو اشیاء کا معیار بہتر ہوگا اور مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی،تسلیم رضا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کراچی اسنیکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اجلاس،میرٹ ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں ممبران نے مہنگائی، ٹیکسز اور کاروبار میں درپیش مسائل کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کومزید مضبوط بناکر ملکر کام کرنے کاعزم کیاگیا۔

اجلاس میں اسنیکس اور نمکو بنانے والے اداروں کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بحران کے دوران اسنیکس انڈسٹری کو مسائل سے نکالنے پر غور کیا گیا اور مستقبل کے اہداف کا بھی تعین کیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرکراچی اسنیکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد تسلیم رضا نے کہا کہ سفینہ ڈوبتا ہے تو نیچے والوں  کے ساتھ اوپر والوں کو بھی ساتھ لیکر ڈوبتا ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے ملکر لڑنا ہوگا۔

ہمارا دین بھی ہمیں اتحاد میں برکت کا درس دیتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم اس وقت بہت مشکل دور سے گزررہے ہیں اور موجودہ حالات میں  اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کیونکہ باہم ملکر ہی ہم اپنے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کا راز اتحاد میں پنہاں ہے، اگر ہم ملکر کام کرینگے تو اشیاء کا معیار بھی بہتر ہوگا اور مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوگی جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا

تسلیم رضا نے کہا کہ کراچی اسنیکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن میں  انتخابات کروانے کیلئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں  بطور کارکن کام کرنے اور قیادت کسی بھی اہل شخص کو دینے کیلئے تیار ہوں۔ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

Related Posts