میرے خلاف سازش ہوئی، آسانی سے نہیں جاؤں گا، آئی جی سندھ کلیم امام ڈٹ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

I won't leave easily: Sindh IGP Kaleem Imam reacts to speculations on his transfer
کلیم امام کو ہٹایا جائے: سندھ حکومت کا نئے آئی جی سندھ کے تقرر کے لیے خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، آسانی سے نہیں جاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے میرا ٹرانسفر ہوگیا، ابھی میرا تبادلہ نہیں ہو رہا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ اس تقریب کو ہی میری الوداعی تقریب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سندھ پولیس اپنا بجٹ بچا رہی ہے۔ کلیم امام نے کہا کہ ابھی میرا ٹرانسفر نہیں ہو رہا، تبادلہ ہوا بھی تو میں سوا لاکھ کا ہی رہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام سے اختلافات کے بعد انہیں وفاق میں واپس بلانے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

Related Posts