مائرہ خان، ٹام کروز سے کیا چاہتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ٹام کروز انہیں فالو کرلے۔

مائرہ خان کا نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاہتی ہوں انسٹاگرام پر مجھے سب فالو کرلیں تاکہ میرے فالوورز بڑھ جائیں، میزبان نے پوچھا کہ کوئی ایک سیلبرٹی جسے آپ چاہتی ہیں کہ وہ آپ کو فالو کرے۔؟

انہوں نے بتایا کہ چاہتی ہوں ٹام کروز مجھے فالو کرلے کیونکہ مجھے حال ہی میں ان کی فلم ’ٹاپ گن‘ دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ مجھے ماہرہ خان سمجھ کر فون کرلیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، ایک دفعہ کو کہا گیا کہ آپ کا ایک بچہ بھی جسے آپ نے چھپایا ہوا ہے پھر میں نے کہا کہ وہ میں نہیں دوسری اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

مائرہ خان نے کہا کہ لڑکیاں لڑکوں سے بہتر گھر سنبھال سکتی ہیں، حالات، جذبات، سسرال سب سنبھال سکتی ہیں، ہر طرح کے جذبات سے لڑکیاں مردوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔

Related Posts