سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani criticized the Sindh government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کورونا فنڈ میں بھی سندھ حکومت کی چالیس کروڑ سے زائد کی کرپشن اور گھپلوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا اس میں بھی کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں ۔

کورونا وائرس نے ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا مگر سندھ کے حکمرانوں کی عیاشیوں میں کوئی کمی نہیں آسکی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں کو اقتدار میں آنے کی لالچ اور ہوس صرف کرپشن اور لوٹ مار کرنے کے لیئے ہوتی ہے، بے ایمانی اور لوٹ مار کے پیسوں سے یہ لوگ اپنے بچوں کو بیرون ممالک میں تعلیم دلواتے ہیں اور حرام کے پیسے سے اپنے اور اپنے اہل و عیال کے اخراجات پورے کرتے ہیں ۔

سندھ حکومت نہ تعلیم کا بجٹ چھوڑتی ہے نہ صحت کا ، جس بھی مد میں فنڈز جاری کیے جائیں وہ سندھ حکومت کی کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں اور کسی بھی قسم کا کوئی عوامی فلاحی منصوبہ شروع ہی نہیں ہوتا اور اگر غلطی سے شروع ہو بھی جائے تو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ضرورت ا س امر کی ہے کہ انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کیا جائے مگر سندھ حکومت کے حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں ہے یہ لوگ بے حس ہیں ان کی زندگی کا مقصد صرف لوٹ مار کرنا ہے۔

سندھ حکومت سے عوام کوئی توقع نہ رکھے کہ وہ کوئی عوامی بہتری یا فلاح کا کوئی اقدام کریگی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت زکوتہ ، خیرات، صحت ، تعلیم، ترقیاتی کاموں سمیت غریبوں یتیموں کی فلاح کے لیئے جاری ہونے والے فنڈز بھی ڈکار جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:مرتضیٰ وہاب مہنگائی ختم کرنے پر وزیرِ اعظم کے شکر گزار، شہباز گل خاموش نہ رہ سکے

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے غریبوں کو پیسے دیئے تاکہ بھوک و غربت سے لوگ پریشان نہ ہوں اور عوام کو وباء سے بچانے کے لیئے صوبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے فنڈز دیئے ۔

سندھ حکومت پورے پاکستان کی واحد صوبائی حکومت ہے جس کے ہر کام میں گھپلہ اورکرپشن لازمی ہوتا ہے چاہے وہ کورونا فنڈ ہو یا ترقیاتی فنڈہو کرپشن کیے بنے سندھ حکومت کے وزراء کا کھانا ہضم نہیں ہوتاہے ۔

Related Posts