پورن اسٹار سے متعلق مجرمانہ ٹرائل شروع، ٹرمپ صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل کیسے ہونگے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امریکی صدر ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیلز سے متعلق مقدمے کا مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا تاہم امریکی قانون کے تحت ٹرمپ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل نہیں ہوں گے۔

سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل اسٹورمی ڈینیلز کو چپ رہنے کیلئے 11 لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی اور اپنے کاروباری ریکارڈ میں مذکورہ رقم ظاہر نہ کرنے کیلئے جھوٹ بولا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوچکا ہے جس میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا اور جیوری فیصلہ کرے گی کہ کیا سابق صدر ٹرمپ مالی بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہیں؟ کیا انہوں نے اداکارہ کو کی گئی ادائیگی چھپائی تو نہیں؟

عالمی میڈیا کا کنہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ممکنہ طور پر 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہنے جرم ثابت ہونے اور جیل جانے کی صورت میں بھی ٹرمپ کو الیکشن لڑنے یا صدر کا عہدہ سنبھالنے کی اہلیت سے محروم نہیں کرسکتا جبکہ ٹرمپ 3 مزید فوجداری کیسز میں بھی مجرم نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ 20 جنوری 2017 سے 20 جنوری 2021 تک بطور صدر امریکا میں اقتدار سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ مدتِ اقتدار مکمل کرنے سے قبل بھی جارج فلوئڈ کے قتل سمیت دیگر مشکلات کا شکار رہے اور ایک عام تأثر یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اسٹیبلشمنٹ کیلئے ناپسندیدہ شخصیت بن چکے تھے۔

Related Posts