ووٹ کیسے ڈالا جاتا ہے، لیجئے تصویروں کی مدد سے مکمل رہنمائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انتظار کی گھڑیاں ختم، الیکشن 2024 اب چند گھنٹوں کی دوری رہ گیا ہے، 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 ووٹر اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے بیتاب ہیں، تاہم یہ ضروری ہے کہ ہر ووٹر کو ووٹ دینے کا درست طریقہ آتا ہو، تاکہ کسی کا ووٹ ضائع نہ ہو۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رہنما ہدایات جاری کردی ہیں، جو ہم تصویروں کی مدد سے افادہ عام کی خاطر یہاں پیش کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق  ووٹ ڈالنےکے لیے اصلی شناختی کارڈکا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنےکے لیے قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز مثلاً پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں۔

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ پریزائیڈنگ افسر کو دے گا جو ووٹرکے دائیں انگوٹھے پر ان مٹ روشنائی سے نشان لگائےگا۔

فوٹو: فائل

 پریزائیڈنگ افسر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر فہرست میں ووٹر کی تصویرکے سامنے انگوٹھےکا نشان لگوائےگا اور پھر ووٹرکا نام ووٹر فہرست سےکاٹےگا۔

فوٹو: فائل

 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے الگ لگ بیلٹ پیپرز  دیں گے، قومی اسمبلی لے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائےگا۔

فوٹو: فائل

ووٹرز  ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز  پر مہر لگائیں گے، ووٹرز بیلٹ پیپر  پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے اور پھر بیلٹ پیپر کو فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالیں گے۔

Related Posts