نریندر مودی کے دورِ حکومت میں کرپشن کو کس طرح فروغ دیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات کے دوران نریندر مودی ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں جبکہ مودی کے دورِ حکومت میں نہ صرف انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بلکہ کرپشن کو بھی فروغ دیا گیا۔

بھارتی پرنٹ میڈیا (روزنامہ اردو ٹائمز) کا اپنے آج شائع کیے گئے اداریے میں کہنا ہے کہ بی جے پی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔ ویسے تو پورا منشور ہی لطف سے بھرپور ہے لیکن سب سے مضحکہ خیز پیراگراف کرپشن کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 10سال میں کس طرح کرپشن ختم کردی ہے۔

اپنے ادارئیے میں بھارتی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ واقعی بھارت نے دیکھا کہ گزشتہ 10 سال میں کرپشن کس طرح ختم ہوئی۔ انڈین ایکسپریس نے گزشتہ سال ہی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 2014 سے 2022 تک کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے کم و بیش 102 اپوزیشن رہنما یا تو بی جے پی میں شمولیت اختیار کر گئے یا پھر بی جے پی سے مفاہمت کر لی۔

انڈین ایکسپریس کی مذکورہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں بند کردی گئیں جبکہ مفاہمت یا شمولیت اختیار کرنیوالے حزبِ اختلاف کے رہنماؤں میں وزیر اعلیٰ آسام ہیمت بسوا، وزیر اعلیٰ آندھرا جگن موہن ریڈی اور بھاؤنا گاؤلی کے نام شامل ہیں۔ مودی حکومت کی دیدہ دلیری قابلِ دید ہے کہ تمام کرپٹ رہنماؤں کو پناہ دے دی۔

اپنے ادارئیے میں اردو ٹائمز کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کی اس گارنٹی کا کیا ہوا کہ 2014میں کالا دھن بھارت لائیں گے اور ہر خاندان کو 14 لاکھ روپے ملیں گے۔ کیا وہ 14لاکھ روپے ملے؟ حکومت نے گارنٹی دی تھی کہ ہر سال 1 کروڑ ملازمتیں دی جائیں گی۔ کیا بھارتی شہریوں کو وہ ملازمتیں ملیں؟5 سال میں شہریوں کو 1 کروڑ ملازمتیں بھی نہیں دی گئیں۔

اردو ٹائمز کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کو ڈیڑھ گنا دام دینے کی گارنٹی بھی پوری نہیں کی۔ پیٹرول اور سوئی گیس کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن یہ قیمتیں اب 3 گنا ہوچکی ہیں۔ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی گارنٹی بھی دی گئی لیکن منی پور سمیت پورے بھارت میں خواتین کی عصمتیں لٹ رہی ہیں اور اکثر کیسز میں ملزمان بی جے پی کے رہنما ہیں۔

Related Posts